فواد چوہدری کی گرفتاری کے ڈر سے گاڑی سے اتر کر بھاگنے کی ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  May 16, 2023

اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اسلام آباد ہائیکورٹ میں گرفتاری کے ڈر سے گاڑی سے اتر کر کمرہ عدالت میں چھپ گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت فواد چوہدری کی گرفتاری کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا،فواد چوہدری رہائی کےبعد جیسے ہی گھر واپسی کے لیے گاڑی میں بیٹھے تو سامنے سے آنے والے پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر بھاگ کھڑے ہوئے اورکمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔

یاد رہے کہ نو مئی کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد شرپسندوں کے حملوں کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کے قیادت کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو آج پیش کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ ہائیکورٹ میں پیشی کے واپسی پر فواد چوہدری کے بھاگنے کا واقعہ پیش آیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ تو حقیقی آزادی کیلئےنکلے تھے لیکن پولیس کے ڈر سے چھپتے پھررہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More