امریکا نے اپنے شہریوں کولائن آف کنٹرول کے قریب جانے سے روک دیا

سچ ٹی وی  |  May 08, 2025

امریکا نے پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں جانے سے گریز کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے سفری الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

امریکی سفارتخانے نے مزید کہا ہے کہ امریکی شہری متنازع علاقے میں ہوں تو محفوظ مقامات پر پناہ لیں۔

سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال مسلسل بدل رہی ہے، ہم تمام تر معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی سفارتخانے نے پاکستان کے اندر اور باہر پروزاں کی صورتحال تاحال مخدوش ہے، تاہم وفاق، کراچی اور پشاور میں سفارتخانے مکمل فعال ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More