پاکستانی کوہ پیماؤں نائلہ کیانی اور شہروز کاشف نے آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹی سر کر لی

اردو نیوز  |  Apr 17, 2023

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند ایک اور چوٹی سر کر لی ہے۔ انہوں نے  پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کے ساتھ ہی انا پورنا کو سمٹ کیا۔

نائلہ کیانی نے نیپال میں واقع آٹھ ہزار 91 میٹر بلند چوٹی انا پورنا کو اتوار کی صبح سر کیا۔ انا پورنا دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی ہے۔

وہ پاکستان کی واحد خاتون کوہ پیما ہیں جنہوں نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند چار چوٹیاں سر کی ہیں۔ وہ اس سے قبل کے ٹو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کر چکی ہیں۔

پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا گیا کہ انہوں نے بھی اتوار کی صبح نیپال کی آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹی انا پورنا کو سر کیا۔

وہ دنیا کی 14 میں سے 11 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔ 

 کوہ پیماؤں کی چھ رکنی ٹیم میں دو پاکستانیوں کے ساتھ انڈیا کے ارجن واجپائی بھی شامل تھے۔

کوہ پیما نائلہ کیانی رواں سیزن میں ماؤنٹ ایوریسٹ اور لوٹسے بھی سر کریں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More