اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان

اردو نیوز  |  Aug 29, 2025

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ سعودی عرب 2026 کے کوالیفائرز کے لیے قومی انڈر 23 ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ایف ایف کے جمعرات کو جاری کردہ بیان  کے مطابق یہ کوالیفائنگ میچز کمبوڈیا میں منعقد ہوں گے جن میں قومی ٹیم کی قیادت سابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو کریں گے۔

فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ 23 رکنی سکواڈ میں مختلف شعبوں کے باصلاحیت کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔گول کیپرز میں آدم نجیب، حسن علی اور عمیر عروج شامل ہیں۔فارورڈز میں میکائیل عبداللہ، عمیر بہادر، فرقان عمر، علی رضا، سلیمان علی اور عدیل یونس کو منتخب کیا گیا ہے۔مڈفیلڈرز میں طفیل خان، حیّان خٹک، محمد جنید، علی ظفر اور عدنان جسٹن شامل ہیں۔اس کے علاوہ ڈیفینڈرز میں حسیب خان، محب اللہ، محمد عدیل، انس امین، محمد ہارون، حمزہ منیر، احمد سلمان، جنید شاہ اور عبد الرحمان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

 

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More