شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم لاہور قلندرز اس وقت پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ ان کے مداحوں کی یہ خواہش ہے کہ وہ ایک بار پھر لاہور کو پی ایس ایل کا فائنل جتوائیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کے اسپورٹس آرٹیکل میں آپ کو اسی بارے میں بتائیں گے۔
حال ہی میں شاہین شاہ آفریدی کی ملاقات ان کے ننھے مداحوں سے ہوئی جہاں انہوں نے بچوں کو آٹو گراف دیے اور سیلفیاں لیں۔
وہیں ان بچوں میں سے ایک ننھے مداح نے شاہین سے ایک انوکھی خواہش کا اظہار کیا جس پر شاہین نے انہیں دلچسپ جواب بھی دیا۔
شاہین شاہ آفریدی سے بچے نے کہا کہ میں آپ کا فین ہوں اور آپ اپنی باؤلنگ سے اعظم خان کا بلا توڑ دیں۔
جس پر شاہین آفریدی بچے سے کہتے ہیں کہ کون سے اعظم خان ، اس کا بیٹ کدھر ٹوٹے گا وہ بڑا بیٹ لے کر آتا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ لاہور قلندرز کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی بچوں کو آٹو گراف دیئے۔