نماز کسی صورت نہیں چھوڑنی چاہے آپ کسی بھی دنیا کام میں مشغول ہوں۔ ایسا کر دکھایا ہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے جب پریکٹس کے بعد انہوں نے گراؤنڈ میں نماز ادا کی۔
پاکستان سپر لیگ کے میچز آج سے شروع ہونے جا رہے ہیں۔ تمام ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جمع ہوگئیں ہیں جہاں بھرپور انداز سے پریکٹس جاری ہے۔
گراؤنڈ سے مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آرہی ہیں، وہیں ایک خوبصورت ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں قومی کرکٹر افتخار احمد کی امامت میں ٹیم نماز ادا کر رہی ہے۔
ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پسند کیا جا رہا ہے۔ 12 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
دیکھئے ویڈیو۔