صحیح معنوں میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آل راؤنڈر نکلے کیونکہ وہ بیٹنگ باؤلنگ فیلڈنگ کے ساتھ اب ڈانس مود بھی اچھا کر لیتے ہیں۔
جی ہاں! بابر اعظم کی کراچی ٹیسٹ کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کمر ہلا کر ڈانس کرتے دیکھا گیا جس کے مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیے۔
کیوی ٹیم کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کپتان بابر اعظم جلد وکٹ گر جانے پر خوشی چھپا نہ سکے اور اور فیلڈنگ کرتے ہوئے ان کی منفرد انداز میں ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
کپتان کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین شئیر کر رہے ہیں اور دلچسپ تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ایک صارف نے بابر کی ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ بابر اعظم شاہین کی شادی کی تیاری کے لیے ڈانس موو کی پریکٹس کر رہے ہیں۔