سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کو جوکر قرار دے دیا

سچ ٹی وی  |  May 09, 2025

بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر غلط اور سنسنی خیز رپورٹنگ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو ’جوکر‘ قرار دے دیا۔

شوبز ویب سائٹ ’مشابل‘ کے مطابق سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام اسٹوری میں بھارتی میڈیا کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع پر سنسنی خیز رپورٹنگ پر اظہار برہمی کیا اور میڈیا کے اس عمل کو جنگ کو معمول قرار دینے کی کوشش بھی لکھا۔ اداکارہ نے لکھا کہ بھارتی نیوز چینل مذاق بن کر رہ گئے ہیں، وہ بے بنیاد، غلط اور سنسنی خیز خبریں نشر کرکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ وہ نیوز چینل کی حد سے زیادہ ڈرامائی انداز کی خبریں دیکھ دیکھ کر تنگ آ چکی ہیں، میڈیا میں خبروں میں وژوئل افیکٹس اور بیک گراؤنڈ میوزک کا غلط استعمال کرکے جنگ کی خبروں کو سنسنی بنا رہا ہے۔ سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کے اس عمل کو ’مذاق‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میڈیا اس میں جوکر کی طرح نظر آتا ہے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ نیوز چینل اور میڈیائی اداروں کو درست اور بروقت معلومات پہنچانی چاہیے، جو ان نیوز چینلز کا کام ہے، وہ کریں، خبروں کو سنسنسی بنا کر لوگوں میں خوف نہ پھیلائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ خدا کے لیے ان نیوز چینل کو دیکھنا بند کردیں، وہ اچھے اور قابل اعتماد نیوز چینل کو دیکھیں، وہ خبروں کے نام پر گندگی اور کچرے کو نہ دیکھیں اور سنیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ انسٹاگرام اسٹوریز کو متعدد بھارتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت ویب سائٹس نے بھی شیئر کیا اور باقی بھارتیوں نے بھی ان سے اتفاق کیا اور لکھا کہ بھارتی میڈیا پاک بھارت تنازع کے دوران غلط اور سنسنی پر مبنی خبریں پھیلا رہا ہے۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More