چند دن میں ہی نئے سال کا آغاز ہونے والا ہے جس می مناسبت سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کل 38 چھٹیاں دی جائیں گی۔
عام تعطیلات کی تفصیل
کیبنٹ ڈویژن نے 2023 میں سرکاری چھٹیوں کے حوالے سے تفصیلی نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 16 عام تعطیلات جبکہ 22 چھٹیاں اختیاری ہوں جن میں 5 فروری کو کشمیر ڈے، 23 مارچ، یوم پاکستان، یکم مئی کو یوم مزدور، 22 تا 24 اپریل عید الفطر، 29 جون تا 1 جولائی عیدالضحیٰ، 27اور 28 جولائی کو عاشورہ، 14 اگست یوم آزادی، 28 ستمبر عید میلاد النبی، 9 نومبر یوم اقبال، 25 دسمبر یومِ قائد جبکہ 26 دسمبر کو مسیحی برادری کے افراد کی عام تعطیل بھی شامل ہے۔
بینکس کی چھٹی
نوٹیفکیشن کے مطابق عام تعطیلات میں سے 2 چھٹیاں اتوار کے دن ہوں گی اس کے علاوہ 2 جنوری، 22 مارچ اور 3 جولائی کو بینک میں چھٹی ہوگی۔