سنہ 2025 کے پہلے تین ماہ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد پاکستانی مزدور خلیجی ممالک گئے

اردو نیوز  |  Apr 21, 2025

پاکستان نے رواں برس کے پہلے تین مہینوں میں ایک لاکھ 51 ہزار 120 ہُنرمند مزدوروں کو خلیجی ممالک بھیجا ہے، اور ان میں سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب گئی ہے۔

پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی نے پیر کو ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ ایک لاکھ 21 ہزار 970 پاکستانی سعودی عرب گئے، جبکہ چھ ہزار 891 افراد متحدہ عرب امارات، آٹھ ہزار 331 عمان،12 ہزار 989 قطر اور 939 بحرین گئے۔‘

’ وزارت سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی سے منسلک محکمے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ، نے رواں برس کے پہلے تین مہینوں میں تقریباً 172,144 پاکستانی کارکنوں کو مختلف ممالک میں بھیجا۔‘

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیرون ملک جانے والے پاکستانی ورکروں میں سے 38,274 ڈرائیور، 3,474 ٹیکنیشن، 2,130 الیکٹریشن، 1,859 راج مستری، 1,689 باورچی، 1,479 انجینیئرز، 1,058 ویلڈر، 849 ڈاکٹرز، 436 اساتذہ اور 390 نرسز شامل ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ 1454 ورکرز برطانیہ، 870 ترکی، 815 یونان، 775 ملائیشیا، 592 چین، 350 آذربائیجان، 264 جرمنی، 257 امریکا، 109 اٹلی اور 108 جاپان گئے۔

عرب نیوز کے مطابق پاکستانیوں کی ایک قابل ذکر تعداد بہتر معیار زندگی کے لیے بیرون ملک روزگار کے مواقع کی تلاش میں ہے کیونکہ ملک کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور دیگر خلیجی ممالک پاکستان کے ہنرمند اور غیرہنر مند مزدوروں، جن کی ترسیلات زر اس ملک کے لیے بہت ضروری ہیں، کے لیے اہم مقامات ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More