جےیوآئی کا کسی بھی سیاسی اتحاد کا حصہ نہ بنے کا فیصلہ، اعلامیہ جاری

سچ ٹی وی  |  Apr 21, 2025

جمعیت علماء اسلام نے کسی بھی سیاسی اتحاد کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ تحریک انصاف سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کیلئے بظاہر بڑا جھٹکا ہے۔

جے یو آئی اے اپنے ہی پارٹی پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھنے کی ٹھان لی ہے اور ازسر نو صاف اور شفاف انتخابات کا مطالبہ دہرا دیا ہے ۔

جےیوآئی کی مرکزی مجلس عمومی کےاجلاس کے جاری اعلامیے کے مطابق اپوزیشن کےساتھ جدوجہدکی حکمت عملی مرکزی شوریٰ یا مرکزی مجلس عاملہ طےکرے گی ۔ اجلاس میں کہا گیا حکومت اورریاستی ادارےعوام کی جان ومال کےتحفظ میں مکمل ناکام نظرآتےہیں ۔ دھاندلی کےنتیجےمیں قائم حکومتیں عوام کےمسائل کےحل میں مکمل ناکام ہیں ۔

اجلاس ملک میں امن وامان کی تشویشناک صورتحال کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی ، مائنز اینڈ منرلز بل مسترد کرتے ہوئے طے کیا گیا کہ بلوچستان میں بل کے حق میں ووٹ دینےوالےارکان کو شوکازنوٹس جاری کیے جائیں گے ۔ اجلاس میں قوم سےاہل غزہ کیلئےمالی مدد فراہم کرنے کی اپیل بھی کی گئی ۔

طے پایا کہ جےیوآئی فلسطینیوں کی جدوجہدآزادی کی حمایت بھرپور انداز میں جاری رکھےگی ۔ ستائیس اپریل کولاہور،گیارہ مئی کوپشاوراور پندرہ مئی کوکوئٹہ میں شہداء غزہ ملین مارچ کا فیصلہ کیاگیا ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More