کیا پاکستانی شہریوں پر یو اے ای کے ویزے کی پابندی لگا دی گئی؟ قونصل جنرل امارات کا بیان سامنے آگیا

ہماری ویب  |  Dec 26, 2022

پاکستانی شہریوں کے یو اے ای ویزہ پر پابندی کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کراچی کے لیے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی نے پاکستان کے بیشتر شہروں میں پیدا ہونے والے شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے ویزے کی پابندی کی اطلاعات کو ’جعلی خبر‘ قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ یو اے ای حکومت نے پاکستانی شہری پر ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے، کوئی بھی پاکستانی شخص بلا تفریق متحدہ عرب امارات کے وزٹ یا دیگر کسی بھی ویزے کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں اور انہیں ویزے جاری کرنے کا عمل جاری و ساری ہے۔

قونصل جنرل یو اے ای نے بتایا کہ اسلام آباد اور لاہور کے علاوہ کراچی قونصلیٹ سے بھی ان شہروں کی پیدائش رکھنے والے یا رہائشی پاکستانی بھائیوں کے وہ خود ویزے لگا کر دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More