اس عمل کو دیکھ کر چہرہ کھل اٹھا ۔۔ نیک سیرت لڑکی بھکاری بچوں کو اپنے ہاتھوں سے پانی پلانے لگی، اس کام پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کیوں کر رہے ہیں؟

ہماری ویب  |  Dec 24, 2022

دنیا میں ہم بعض اوقات بہت پریشان ہو جاتے ہیں تو اسی پریشانی کو دور کرنے کیلئے فلم،ڈرامے یا پھر گانے وغیرہ سن لیتے ہیں۔ مگر آج جو ویڈیو ہم آپکو دیکھانے جا رہے ہیں اسے دیکھنے کے بعد آپ کا دن بن جا ئے گا اور چہرہ کھل اٹھے گا۔

جی ہاں ہم یہاں بات کر رہے ہیں اس نازک اور نرم دل کی مالک لڑکی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو چکی ہیں۔ اس ویڈیو میں جب لڑکی سڑک پر سے گزر رہی تھی تو بھاکرویوں کے 2 بچوں نے لڑکی سے پیسے نہ مانگے بلکہ پانی پلانے کی درخوات کر دی۔ یہ سننا تھا کہ لڑکی نے اپنی پانی کی بوتل نکالی اور انہیں اپنے ہاتھ سے پانی پلانے لگی۔

ساتھ ساتھ ان سے تھوڑی بہت باتیں بھی خوشی خوشی کرنے لگی۔ لڑکی کی رحم دلی کی تعریف کرتے ہوئے صحافی احتشام الحق نے کہا کہ اس نے تو میرا دن بنا دیا جبکہ سمرا طارق کہتی ہیں کہ اس ویڈیو میں کوئی دکھاوا نہیں اور وہ اس عمل کو بہت سراہا رہی ہیں۔

یہی نہیں بلکہ ایک اور صارف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کہاں ہوتے ہیں ایسے لوگ اور تو اور ایک شخص نے تو یہاں تک کہہ ڈالا کہ لڑکی کے چہرے پر معصومیت واضح ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More