آدمی سے دودھ کی تھیلی گر کر پھٹ گئی اور پھر ۔۔ ویڈیو میں چھپا ایسا سچ جس کو دیکھنے کے بعد کسی کا بھی ایمان اور مضبوط ہوجائے

ہماری ویب  |  Dec 23, 2022

قرآن پاک میں یوں مرقوم ہے کہ زمین پر جتنے بھی جاندار رہتے ہیں سب کا رزق اللہ کے ذمہ ہے، ہر طبقے کا رازق" رزق پیدا کرنے والا" خدا ہے، کوئی شخص کسی جاندار کیلئے رزق پیدا نہیں کرسکتا۔

ہر جاندار کیلئے ایک مقرر مقدار میں رزق ہے، کوئی بھی کسی دوسرے کا رزق کم کرنے یا زیادہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتا پس جس جانور یا انسان کیلئے خدا نے جتنا رزق مقرر کیا ہو اس سے زیادہ وہ ایک لقمہ بھی نہیں کھا سکتا۔

زیر نظر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بھوکی بلی گاڑی کے نیچے بیٹھی تھی اور کہیں سے بھی کھانے کی کوئی امید نہیں تھی تو ایسے میں ایک شخص دودھ لے کر جارہا تھا کہ اچانک خود بخود تھیلی ہاتھ سے گر کر پھٹ گئی اور دودھ زمین پر پھیل گیا۔

اللہ نے بلی کو ایسی جگہ سے رزق دیا جہاں سے گمان بھی نہ تھا، بلی نے دودھ پی کر اپنا پیٹ بھرا اور دیکھنے والوں کو ایسا سبق دیا کہ اللہ تعالیٰ کسی کو بھی کبھی بھی کہیں بھی رزق سے نواز سکتا ہے اور بے شک وہی ذات ہے جو ہر چیز پر قادر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More