عامر کی ویڈیو میں نے بنائی کیونکہ انہیں ۔۔ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی ویڈیو کے معاملے پر اب کیا بڑا انکشاف کردیا؟

ہماری ویب  |  Dec 22, 2022

"ویڈیوز میں نے بنائی تھیں کیوں کہ عامر کو خود شوق تھا وائرل ہونے کا۔ وہ میرے موبائل میں موجود تھیں لیکن وہ لیک میں نے نہیں کیں۔ عامر کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا اور یوٹیوب نے لیک کی تھیں"۔

یہ کہنا ہے نیشنل اسملی کے ممبر اور معروف ٹی وی میزبان مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کا جو اس وقت عام لیاقت کی نازیبا اور نجی ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے زیرِ حراست ہیں۔

نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دانیہ نے بتایا کہ وہ نہیں جانتیں ان کے فون سے ویڈیوز کیسے لیک ہوئیں۔ عامر لیاقت ڈپریشن کا شکار تھے اور جو ڈپریشن میں ہوتا ہے وہ دنیا سے چلا جاتا ہے البتہ ویڈیو انھوں نے نہیں لیک کیں اور اگر ان کا دعویٰ غلط ثابت ہوگیا تو وہ سزا قبول کرلیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More