حلال روزی کمانے کیلئے نکلتا ہوں ۔۔۔ ٹانگ سے محروم نوجوان کیسے مشکل کے باوجود معاشرے کیلئے مثال بن گیا

ہماری ویب  |  Dec 22, 2022

کراچی کے نوجوان عبدال نے معذوری کو مجبوری بنانے کی بجائے عزم اور ہمت سے بائیک رائیڈر بن کر باعزت روزگار کماکر معاشرے کیلئے روشن مثال قائم کردی۔

سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کے مطابق عبدال نامی نوجوان ایک ٹانگ سے محروم ہونے کے باوجود معذوری کو عذربناکر بھیک مانگنے کے بجائے محنت کرکے روزی روٹی کمار رہا ہے۔

عبدال نامی بائیک رائیڈر شہر کی سڑکوں پر موٹرسائیکل پر لوگوں کو ان کی منزل پر پہنچاتا ہے۔ ٹانگ کی جگہ بیساکھی کے استعمال کے باوجود عبدال کی ہمت اور حوصلہ قابل دید ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں اس وقت بھکاریوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ کی ہے، شہر کی ہر سڑک، چوراہے، بازار اور سگنل پر اپ کو ہٹے کٹے اور صحت مند لوگ بھیک مانگتے نظر آتے ہیں۔

جدید دور میں گلی محلوں میں اسپیکر لگاکر مانگنے والے بھکاریوں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہےجبکہ انسداد گداگری کے ذمہ دار ادارے پیشہ ور بھکاریوں کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے حقیقی مستحقین کے بجائے نوسر باز پیشہ ور بھکاری حقداروں کا حق چھیننے میں مصروف ہیں۔

ایسے میں عبدال جیسے نوجوان معاشرے کیلئے روشن مثال ہیں جو معذوری کو عذر بنانے کے بجائے اللہ پر ایمان اور عزم و ہمت اور حوصلے سے حلال روزی کمارہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More