مجھے یقین نہیں آرہا میری سیلیکشن ہوگئی ۔۔ وائرل میم ویڈیو سے مشہور ہونے والا یہ شخص آج کیسی زندگی گزار رہا ہے؟

ہماری ویب  |  Dec 21, 2022

بھوک انسان سے مشکل سے مشکل کام کرواتی ہے۔ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ایک ایسا عام پاکستانی ہے جسے پوری دنیا جانتی ہے مگر وہ غریبی کی زندگی گزار رہا ہے۔ جی ہاں ہم یہاں بات کر رہے ہیں اس پاکستانی کے "جس کے الفاظ تھے کہ میری سیلکشن ہو گئی ہے مجھے یقین نہیں آ رہا ہے"۔

یہ الفاظ ایک سادے شہری کے ہیں جو آج سے کچھ سال پہلے مشہور اینکر وقار ذکا کے شو میں تشریف لایا ۔ جہاں وقار لوگوں کو سانپوں کے ساتھ کھیلنے کا کہتے تھے وہاں ہی اسے کہہ ڈالا کہ تم ایک سانس میں ڈیو کولڈ ڈرنک پی کے دکھاؤ۔

تو اس نے یہ کارنامہ کر دکھایا جس پر اسے مشکل ترین شو کیلئے سیلیکٹ کر لیا گیا پر اسے یقین نہیں آ رہا تھا۔

تو اسے نے جو الفاظ کہے اس وجہ سے اسے لوگ آج تک یاد رکھتے ہیں یہی نہیں یہ الفاظ اب لوگ مختلف مذاحیہ کلپ میں بھی استعمال کرتے ہیں۔ اس قدر مشہور شخصیت ہونے کے بعد بھی یہ کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پرگاڑیوں کی پارکنگ کا کام کرتے ہیں۔ یہ وائرل ویڈیو ان کی جوانی کی ہے جبکہ اب تو ان کے بال اور ڈاڑھی سفید ہو گئی ہے۔

یہ فی موٹر سائیکل 10 روپے چارج کرتے ہیں پر بہت ہی غربت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ عام طور پر صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک محنت کرتے ہیں تاکہ بچوں کیلئے روزی لے جاؤں جبکہ انہیں یہ بات بالکل بھی معلوم نہیں کہ یہ سوشل میڈیا پر کس قدر وائرل ہیں اور اب اگر یہ اپنا یوٹیوب چینل بنا کر لاکھوں کما سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More