سردی کا موسم بڑوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے بچوں کیلئے بھی کئی مشکلات کا سبب بنتا ہے، سینے کی خرابی، کھانسی نزلہ اور زکام سردیوں میں بہت ہی عام ہے جبکہ کمزور بچے موسم تبدیل ہوتے ہی قوت مدافعت کم ہونے کی وجہ سے فوری بیمار ہوجاتے ہیں۔
اگر آپ کے کمزور بچے بار بار بیمار، کبھی سینہ خراب تو کبھی بخار، دماغی و جسمانی کمزوری یا بخار میں جھٹکے لگتے ہیں تو ہم آپ کو ایک آسان اور انتہائی سستا نسخہ بتاتے ہیں۔
یہ نسخہ آپ کے کچن میں موجود گرم مصالحے سے بھی باآسانی بن جائیگا اور صرف سردیاں ہی نہیں بلکہ ہر موسم میں آپ کے بچے موسمی اثرات سے لڑنے کے قابل ہوجائینگے۔
آپ کو کرنا یہ ہے کہ ایک پھکی بنانی ہے اور روز اپنے بچے کو 2سے3 ٹائم 1،1 چٹکی دینی ہے،چند روز کے استعمال سے آپ کا بچہ موسمی بیماریوں کے اثرات سے لڑنے کے قابل ہوجائے گا۔
آپ نے 10گرام جائفل مغز اور90گرام مصری کو پیس کر سفوف بناکر محفوظ کرلینا ہے اور اپنے بچے کو دیتے رہنا ہے لیکن یاد رکھیں کہ یہ ٹوٹکا ویسے تو قابل استعمال ہے لیکن اگر آپ کا بچہ زیادہ بیمار ہے تو فوری طور پر ڈاکٹر کو دکھائیں اور ادویات کے ساتھ اس کو استعمال نہ کریں ۔
جب آپ کا بچہ ادویات کا کورس مکمل کرکے بہتر ہوجائے تو اس کو یہ پھکی کھلائیں تاکہ اس کی قوت مدافعت بڑھ سکے۔