کرسمس بابا۔۔ سانتا کلاز ۔۔۔ حقیقت یا افسانوی کردار؟ حیرت انگیز معلومات

ہماری ویب  |  Dec 21, 2022

دسمبر کے آغاز میں جہاں دنیا بھر کے مسیحی کرسمس کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہیں وہیں ایک دلچسپ کردار بھی کرسمس کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی کرسمس کے موقع پر مسیحی سروں پر سانتاکلاز کی طرز کی ٹوپیاں پہن کر خوشی مناتے ہیں۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں مسیحی سانتا کلاز کا روپ دھار کر گلی گلی ڈھول بجاکر لوگوں میں تحائف بھی تقسیم کرتے ہیں۔ یہ سانتا کلاز کون ہے، کیا یہ کوئی افسانوی کردار ہے یا حقیقت، سانتا کلاز کی روایات کہاں سے شروع ہوئی، یہ اور وہ تمام معلومات جو آپ جاننا چاہتے ہیں۔

عمر 70برس، مضبوط جسم، سرخ و سفید رنگ، موٹی موٹی کالی آنکھیں اور خوشگوار شخصیت گرم جوش اور مہربان آواز، لمبا قد، جاذب نظر چہرہ، لمبی داڑھی کے سفید بال، خوب صورت تراش خراش، سرخ لباس اور تحائف سے بھر ہوا تھیلا یہ سب سانتا کلاز کی پہچان ہے۔

سانتاکلاز ’بابائے کرسمس‘ ’ کرسمس فادر‘ اور مختلف ناموں سے مشہور ہیں۔ سانتا کلاز بچوں میں بے انتہا مشہور و مقبول ہیں جس کا اندازہ ہم اس طرح کرسکتے ہیں کہ ہر مسیحی کرسمس کے موقع پر سانتا کلاز کا روپ اختیار کرنے نہایت خوشی اور شادمانی محسوس کرتا ہے۔

پاکستان میں سانتا کلاز کا مشہور نام کرسمس بابا ہے، سانتا کلاز کا آغاز چوتھی صدی میں مایرا کے بشپ سینٹ نکولاس نے کیا، یہ علاقہ اس وقت ترکی کا حصہ ہے۔

دوستو! سانتا کلاز کو افسانوی کردار نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے، سانتا کلاز کا اصل نام سینٹ نکولاس ہے، مسیحی کلیسیاکی روایت کے مطابق سینٹ نکولاس ایک ہمدرد انسان تھے اور خاص طور پر بچوں کے لئے نہایت ہی مخلص تھے۔

موجودہ ترکی کے صوبہ ’لی۔سیا‘ کے مقام پاترہ میں پیدا ہونے والے سینٹ نکولاس نے راہبانہ زندگی کا انتخاب کیا ۔ سینٹ نکولاس کے والدین کا شمار رئیس ترین لوگوں میں ہوتا تھا اور والدین کے انتقال کے بعد انہوں نے اپنی تمام دولت لوگوں کیلئے وقف کردی۔ سانتاکلاز کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ کرسمس کے موقع پر اچھے اور نیک بچوں کے لیے مختلف تحفے لے کر آتا ہے۔

کچھ لوگ تو یہ کہانی بھی بیان کرتے ہیں کہ سانتا کلاز کے پاس بونوں کی فوج ہوتی ہے جوکھلونے تیار کرتے ہیں۔ سانتا کلاز کے پاس اُڑنے والے آٹھ ہرن ہیں جو اس کی بگھی کو کرسمس کی رات اُڑاتے ہیں۔کئی مغربی ممالک سانتا کلاز کو اپنا شہری قرار دیتے ہیں اور کرسمس کے موقع پر خاص طور پر سانتاکلاز کا انتظار کیا جاتا ہے۔

یہ ایک حقیقی کردار تھا جس نے کرسمس کے موقع پر لوگوں  میں  خوشیاں بانٹنے کیلئے ایک الگ روپ اختیار کیا۔ آج بھی لوگ مختلف روپ میں سانتا کلاز بن کر لوگوں کی مدد کرکے کرسمس کی خوشیاں بانٹ کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More