پاکستان کیلئے 2023 کتنا خطرناک ۔۔ کیا سمسن کارٹون اور بابا وانگا کی پیشگوئیاں پوری ہونے کا وقت آگیا ہے؟

ہماری ویب  |  Dec 21, 2022

اگلا سال پاکستان میں خطرناک تباہیاں لے کر آئے گا، پاکستان کی سرزمین پر آگ کے گولے برسیں گے، زمین پوری شدت سے ہلے گی، سیکڑوں پاکستانیوں کی جانیں جائیں گی۔ آج ہم آپ کو سال 2023 میں پاکستان میں خدانخوستہ آنے والی تباہیوں کے حوالے سے بابا وانگا اور دجالی کارٹون سمسن کی پیشگوئیوں کے حوالے سے بتائیں گے۔

پاکستان واحد اسلامی ایٹمی قوت اور اپنے محل وقوع کی وجہ سے پوری دنیا کی آنکھوں میں ہمیشہ سے کھٹکتا رہا ہے۔ عالمی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کیلئے ہر حربہ استعمال کرتی ہیں تاکہ پاکستان مسائل کے گرداب میں پھنسا رہے اور اندرونی مسائل پاکستان کو دنیا کی بڑی طاقت بننے سے روک دیں۔

دجالی قوتیں پاکستان کے گرد اکثر سازش کے جال بُنتی رہتی ہیں اور رواں سال پاکستان میں آنے والا سیلاب کوئی قدرتی آفت نہیں تھا۔ دنیا کی بااثر قوتوں کے لالچ اور پیسے کی ہوس نے پاکستان کو تباہی سے دوچار کیا اور اب 2023 میں بھی پاکستان میں شدید تباہی کی پیشگوئیاں کی جارہی ہیں۔

بلغاریہ کی معروف نجومی خاتون بابا وانگا اور دجالی کارٹون سمسن پاکستان کیلئے 2023 کو انتہائی خطرناک قرار دے چکے ہیں ۔اگلے چند روز بعد 2022 کا سورج غروب ہونے کے بعد 2023 کا آغاز ہونے والا ہے جس کے بعد ان خطرناک پیشگوئیوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس بڑھتا جارہے ہے۔

آگے بڑھنے سے پہلے آپ کو بابا وانگا اور سمسن کارٹون کی ماضی کی کچھ پیشگوئیوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔ دجالی کارٹون سمسن میں سائنسی ایجادات، موبائل فون، ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر بننا، امریکا میں ہنگامہ آرائی، وائرس، اسمارٹ واچ، سیاہ فام اوبامہ کا امریکا کا صدر بننا ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی تباہی کی پیشگوئیاں کی جاتی رہی ہیں اور حیرت کی بات تو یہ ہے کہ یہ پیشگوئیاں وقت کے ساتھ ساتھ پوری بھی ہوئیں۔

جہاں تک سوال بابا وانگا کا ہے تو1996 میں انتقال سے پہلے اس نابینا خاتون نے سال 5079 تک کی پیش گوئیاں کیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس کے بعد دنیا کا اختتام ہوجائے گا۔1911میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نامی خاتون ایک حادثے میں آنکھوں سے محروم ہوگئی تھیں لیکن مستقبل میں جھانک کر دیکھنے کی صلاحیت نے انہیں پوری دنیا میں مشہور کیا۔

بابا وانگا کی 2022 میں خطرناک زلزلے ،سیلاب کا خطرہ اور پینے کے پانی کی قلت کی درست پیشگوئیوں کے علاوہ شہزادی ڈیانا کی ہلاکت، سویت یونین کے خاتمے اور 2004 میں سونامی کے علاوہ بے شمار بڑی پیش گوئیاں بھی پوری ہوچکی ہیں۔

بابا وانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ 2023 میں آنے والی نسل کو لیبارٹریز میں تیار کیا جائے گا یعنی یہ رجحان بڑھ جائے گا کہ لوگ اپنے بچوں کی پیدائش لیبارٹریز میں کروائیں گے اور آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں ایکٹو لائف منصوبے کے نام سے بچوں کو مصنوعی کوکھ میں پیدا کرنے کا منصوبہ سامنے آچکا ہے۔

آنجہانی بابا وانگا کی پیشگوئی کے مطابق 2023 میں ایک پاور پلانٹ میں بڑے دھماکے سے زہریلے بادل بنیں گے جو ایشیا پر اثرات مرتب کریں گے اور بھارت سمیت کئی ممالک میں سنگین نوعیت کی بیماریاں پھیل جائیں گی۔

اب اگر سمسن کارٹون کی بات کریں تو سیمسن کارٹون میں بھارت کے پاکستان پر ایٹمی حملے کی پیش گوئی بھی کی جاچکی ہے جس میں آگ کے شعلے پاکستان پر برستے دکھائی ئے۔ اس کارٹون کے مطابق پاکستان اگلے سال زلزلے سے بری طرح متاثر ہوگا اورپاکستان میں بڑی تعداد میں لوگوں کی جان بھی جاسکتی ہے۔

جہاں تک زلزلے کی بات ہے تو پاکستان کے کئی علاقے زلزلے کی فالٹ لائن پر موجود ہیں اور پاکستان کئی خوفناک زلزلے سیکڑوں زندگیاں نگل چکے ہیں۔بابا وانگا اور سمسن کارٹون کی پیشگوئیوں میں مماثلت اتفاق بھی ہوسکتی ہے اور عالمی قوتوں کا پیغام بھی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والا سال پاکستان کیلئے کیسا ہوگا اور کیا واقعی ان دجالی قوتوں کی یہ پیشگوئیاں درست ثابت ہونگی ؟۔یا مملکت خدا داد پاکستان ہر مشکل اور آزمائش سے ہمیشہ کی طرح کامیابی سے نکل آئے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More