ولیمے کے کچھ دن بعد بیوی شوہر کو چھوڑ کر والد کے ساتھ بھاگ گئی۔ جی ہاں یہ انوکھا واقعہ کراچی میں پیش آیا ہے جہاں آج سے کچھ دن پہلے ایک بزرگ کی 20 سالہ لڑکی عائشہ کے ساتھ شادی کی تصویر وائرل ہوئیں تھیں جن میں یہ بہت خوش تھے مگر پھر کیا ہوا کہ اچانک وہ اسے چھوڑ کر ہی فرار ہو گئی۔
اس بزرگ کا نام محمد بشیر ہے جس کی عمر 52 سال ہے۔ بیوی کے بھاگنے کے بعد اس نے ایک اور ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ جس میں یہ کہتا ہوا نظر آ رہا ہے کہ میں نے عائشہ نامی لڑکی سے شادی کی تھی پر اب وہ میرا سونا، 2 لاکھ روپے اور دیگر قیمی سامان لیکر رفو چکر ہو گئی ہے تو لہذٰا حکمران میری مدد کریں۔
تفصیلات کے مطابق یہ شادی ہوئی کچھ یوں تھی کہ اس 52 سالہ محمد بشیر کی رنگ کی دکان تھیں جہاں اس لڑکی کا والد مزدوری کرتا تھا تو ایک دن اس نے خود کہا کہ آپ میری بیٹی سے شادی کر لو ۔ تو انہوں نے کہا کہ آپ کی بیٹی اور میری عمر میں بہت فرق ہے، چلیں آپ کے کہنے پر مل لیتا ہوں۔ ملنے پر لڑکی بھی راضی ہو گئی اور کہا کہ جو میرے بابا کا فیصلہ وہی میرا فیصلہ۔
پھر 22 ۔10 ۔29کو ہم نے نکاح کر لیا اس کے بعد 22۔11۔6 کو ولیمہ کی تقریب رکھی یہی نہیں شادی اچھے طریقے سے لڑکی خواہش کے مطابق تمام رسمیں ہوئیں مگر اس نے مجھے دھوکے دے دیا۔
یہی نہیں بشیر صاحب کا یہ بھی کہنا تھا کہ شادی سے قبل میں نے انہیں ان کی رضامندی سے مسلمان کروایا جس کے بعد دھوم دھام سے شادی کی۔