کراچی کے شہریوں کے لئے انتہائی افسوسناک خبر۔ 19 سالہ نوجوان حنین فاروق اسلام آباد سے کراچی آتے ہوئے انتقال کرگئے۔
واضح رہے حنین فاروق اپنے کزن عمران سومرہ کے ساتھ اسلام آباد سے کراچی ایک نجی ادارے کے طیارے میں آرہے تھے۔ دوران پرواز حنین نے سینے میں تکلیف کی شکایت بھی کی جس کے باعث کراچی ائرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز کو نوجوان کو بروقت طنی سہولیات دینے کی ہدایت کی گئی البتہ ڈاکٹرز کے مطابق جس وقت جہاز لینڈ ہوا حنین اس سے پہلے انتقال کرچکے تھے۔
مرحوم حنین بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی کے رہائیشی تھے۔ ڈاکٹرز نے ان کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے جس کے مطابق ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنا ہے۔ حنین فاروق جو گھر واپس آنے کے لئے جہاز میں بیٹحے تھے وہ سفر ان کا آخری سفر ثابت ہوا۔