دنیا میں شادی کسی بھی ملک میں ہو لڑکی یہ چاہتی ہے کہ اس کا ہونے والا شوہر دکھنے میں ہیرو جیسا ہو، پیسے والا ہو اور اس کا خیال رکھے۔ مگر شاید اس جوڑے نے سب باتوں کو غلط ثابت کر دیا ہے کیونکہ اس لڑکی نے بس ڈرائیور سے محبت کی شادی کر لی ہے، آئیے جانتے ہیں ان کی انوکھی کہانی۔
تو جی ہاں ماجرا کچھ یوں ہے کہ 24 سالہ شہزادی کا کہنا ہے کہ میں میاں چنوں سے لاہور تک ان ہی کی گاڑی میں سفر کرتی تھی اور اوپر سے میرا اسٹاپ بھی آخری ہوتا تھا یوں پوری بس خالی ہو جاتی تھی، میں اور یہ ہی بس میں ہوتے تھے۔
یہی نہیں یہ لتا منگیشکر، اکرم راہی اور عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے پرانے گانے سنتے ہیں اور یہی انہیں پسند ہیں۔
مزید یہ کہ شہزادی نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ یہ گاڑی بہت اچھے چلاتے ہیں، شریف بھی ہیں جبکہ 50 سالہ شوہر صادق کہتے ہیں میں تو ایک ڈرائیور تھا ان سے شادی ہو گئی اپنی خوش قسمت سمجھتا ہوں۔ لوگوں نے رشتے داروں نے بہت باتیں کیں مگر ہم نے یہ سوچ لیا تھا کہ ہمیں زندگی گزارنے ہے تو دنیا والوں کی باتوں پر توجہ کیوں دیں؟
اس کے علاوہ صادق نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے ہی مجھے پہلے شادی کی دعوت دی اور اس دن میں عیسیٰ خیلوی صاحب کا مشہور زمانا گانا " کالا جوڑا" سن رہا تھا۔ آخر میں آپکو بتاتے چلیں کہ یہ دونوں اچھی خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں یہی نہیں اب اہلیہ ان کے ساتھ بس میں ہی کام بھی کرتی ہیں۔