بڑھیا کے بال بیچنے والے بچے کو ہزاروں روپے دے دیے ۔۔ نوجوان کی نرم دلی نے معصوم بچے کو کیسے حیران کر دیا؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Dec 16, 2022

کراچی کے شہری نے بڑھیا کے بال بیچنے والے بچے کو ہزاروں روپے دیکر رحم دلی کی مثال قائم کرکے معصوم بچے کا دل جیت لیا، مدد کرنے والے شہری نے دیگر لوگوں سے بھی مستحقین کی مدد کی درخواست کردی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں بڑھیا کے بال (لچھا/ کاٹن کینڈی) بیچنے والے ایک بچے کو اپنے گھر کے اندر بلایا، بچے نے پوچھنے پر بتایا کہ وہ دن میں 2، 3 سو روپے کماتا ہے۔ شہری نے اس بچے کو کھانے کیلئے بھی پوچھا۔

شہری نے سوال کیا کہ باقی بچے ہوئے پیکٹ کتنے کے ہیں تو بچے نے کہا کہ 9 سو کے ہیں لیکن ڈسکاؤنٹ کرکے ساڑھے 8 سو میں دیدوں گا۔

بچے نے تعلیم سے متعلق پوچھنے پر بتایا کہ وہ غریب ہے اس لئے پڑھ نہیں سکتا۔ شہری نے اس بچے کو بند مٹھی میں ہزاروں روپے دیئے اور دوسرے صاحب حیثیت لوگوں سے بھی ایسے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ کراچی میں ملک کے مختلف شہروں سے لوگ آکر آباد ہوتے ہیں جن میں سے اکثر لوگ روز گار نہ ہونے کی وجہ سے پاپڑ، بڑھیا کے بال اور ایسی چھوٹی چھوٹی چیزیں بیچ کر اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔

دوسری جانب اگر دیکھا جائے تو کراچی میں ہر جگہ پیشہ ور بھکاریوں کی بھی یلغار ہے تاہم اگر شہری ایسے دھوکہ باز بھکاریوں کے بجائے چھوٹے چھوٹے کام کرنے والوں کی مدد کریں تو اس سے بھیک مانگنے کے رجحان میں کمی اور کام کی لگن رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More