دنیا کی ہر لڑکی یہ خواہش کرتی ہے کہ اس کا ہونے والا جیون ساتھی خوبصورت ہو اور ساری زندگی اس کا خیال رکھے اور اسے چھوڑ کر نہ جائے مگر زندگی کے پریشان کن حالات میں بعض اوقات مرد پیسہ کمانے بیرون ملک روانہ ہو جاتے ہیں ایسے میں بچوں کی پڑھائی، ان کی تربیت اور گھر کی دیکھ بھال عورت کے کندھوں پر آ جاتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے خاوند کی کمی محسوس کرتی ہے اور اس سے ہمیشہ یہی کہتی ہے کہ جلد آو ہم سے ملنے ۔ تو بالکل آج ایسے ہی 2 واقعات کے بارے میں بات کرنے جا رہے ہیں جب بیویوں نے اپنے شوہروں کو دیکھا تو کانپنے لگیں۔ جی ہاں بالکل ایسا ہی کچھ اس شوہر نے بھی کیا ، جس کا تعلق بھارت سے ہے۔
وہ 2 دن سے اپنی اہلیہ سے بات نہیں کر رہا تھا جس کی وجہ سے وہ اسے فون، میسجز وغیرہ لگاتا ر کر رہی تھی مگر پھر اگلے ہی دن اچانک سے شوہر رشی بیوی کے آفس آ پہنچا جس سے بیوی رونے لگیں اور کہا کہ یہ لمحہ میری زندگی کا سب سے اہم اور یادگار لمحہ ہے یہی نہیں یہ آپ کا میرے لیے بہترین تحفہ بھی ہے۔
اس کے بعد اہلیہ نے خوشی میں کہا کہ آپ کو جب سالوں بعد پہلی مرتبہ دیکھ رہی ہو ں تو لگ رہا ہے کہ کہیں مجھ کو ہارٹ اٹیک نہ آ جائے اور اگر آنا ہی تھا تو بتاتے میں آپ کے آنے کی بہترین تیاری کرتی۔ دوسری طرف یہ بنگالی بیوی اپنے سسرالیوں کے ساتھ مل کر معصوم سے بچے کے ساتھ کھیل رہی تھی۔
ایسے میں اس نے ایک دم گھر میں اپنے شوہر کو دیکھا تو حیرت سے دیکھنے کے بعد پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں جس پر شوہر نے پاس آ کر دلاسا دیا اور کہا اب تو ہنس دو اور موقعہ تو خوشی کا ہے۔