دنیا میں بہت طرح کے لوگ بستے ہیں اور سب کے اپنے اپنے رسم و رواج ہیں جو صدیوں سے چلے آرہے ہوتے ہیں، کچھ بستیاں اور قبائل تو ایسے بھی ہوتے ہیں جہاں کے رسم و رواج اتنے خطرناک ہوتے ہیں کہ آپ کی جان بھی جا سکتی ہے۔
ایسی ہی ایک بستی پاکستان میں بھی ہے، جی ہاں! یہ بستی پاکستان کے شہر عمرکوٹ میں ہے، یہاں نومولود بچے کو سب سے پہلے 100 سال پرانے ناگ کا زہر پلایا جاتا ہے۔
اس بستی میں قدم بھی پھونک پھونک کر رکھنا پڑتا ہے کیونکہ یہاں انسان کم اور سانپ زیادہ ہیں۔ عمرکوٹ کی اس بستی میں جوگی قبیلہ آباد ہے اور اس قبیلے کی رسم کے مطابق پیدا ہونے والے بچے کو ماں کے دودھ کے بجائے سب سے پہلے 100 سال پرانے ناگ کا زہر پلایا جاتا ہے، بچہ اگر بچ جائے تو جوگی بنتا ہے اور اگر مر جائے تو اللہ کے حوالے کردیا جاتا ہے۔
دیکھیں سماء ٹی وی کی خصوصی ویڈیو میں۔
یہ رسم صرف لڑکوں کیلیئے ہے جبکہ، لڑکیوں کو شادی کے وقت جہیز میں سانپ یا منک دیا جاتا ہے۔
سپیروں کی اس بستی میں تقریباً تین سو گھرانے ایسے ہیں جو سانپ کے کرتب دکھانے کے ماہر ہیں۔
اس قبیلے پر بنی بی بی سی کی رپورٹ دیکھئے۔