ماں کے پاؤں تلے جنت ہے تو والد بھی آپکی جنت کا دروازہ ہے ۔ کیونکہ والد ہی وہ ہستی ہے جو دن بھر دھوپ میں جلتی ہے تاکہ اس کی اولاد 2 وقت کی روٹی کھا سکے۔لکنل جب باپ بیمار ہو جاتا ہے تو گھر ویران ہو جاتا ہے۔ آئیے آپکو ایک ایسے بیٹے کی جذبات سے بھرپور ویڈیو دیکھاتے ہیں جو آنکھوں میں آنسو لے آئے گی۔
ہوا کچھ یوں کہ اس وقت سوشل مڈایا پر ایک ویڈیو خوب گردش کر رہی ہے جس میں ہم صاف یہ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک بیٹا اپنے فالج کے مرض میں باپ کے ساتھ وقت گزار رہا ہے۔ اور بالکل اسی طرح باتیں کر رہا ہے جیساکہ والدین بچپن میں اس کے ساتھ ہمکلام ہوتے تھے۔
بیٹا والد کا سر اپنے ہاتھوں میں تھام کر کہتا ہے کہ" ابو جی آپ میرے سے ناراض ہیں نہ، آپکو پتا ہے میں لڑ جاتا ہوں اور بعد میں پوچھتا ہوں کہ مسئلہ کیا ہوا ہے اور میں سلطان محمود کا لڑکا ہوں، ڈرتا نہیں کسی سے، چلو اب آپ مجھ سے صلح کر لو اور مجھ کو بوسہ دو"۔
بیٹے کے پیار بھرے الفاظ سننے کے بعد والد بیٹے کو بوسہ دیتا ہے تو وہ والد کو گلے لگاتے ہوئے یہ کہتا ہے کہ یہ میر ے ابو ہیں میں ان سے پیار ہی کروں گا چاہے پھر یہ مجھے ڈانٹیں یا پھر کچھ بھی کہیں۔