مجھے 3 تھپڑ مارے ۔۔ مشہور شیف شیریں انور نے اپنے ساتھ ڈکیتی کی افسوسناک کہانی سنادی، اس واقعے کے بعد بزرگ شیف کس حال میں ہیں؟

ہماری ویب  |  Dec 10, 2022

کراچی کا ماحول ایسا ہے کہ آپ اپنے گھر کی نوکرانی پر بھی یقین نہیں کر سکتے کہ کب وہ آپ کو دھوکا دے کے نکل جائیے۔ یہ الفاظ ہیں مشہور شیف شیریں انور کے۔ جو ایک نجی شو میں مہمان خوصوصی کے طور پر مدعو تھیں۔

اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ کل ہی میرے ساتھ ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب میں اپنی گاڑی میں سفر کر رہی تھی تو اتنے میں ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 بندے اچانک سے گاڑی کے سامنے آ گئے اور مجھ سے چھینا جھپٹی شروع کر دی۔ تھوڑی ہی دیر میں مجھے پہچان لیا کہ آپ شیریں انور ہیں جو ایک مشہور شیف ہیں۔

لیکن پھر بھی تھپڑ مارے اور کہ کہ اگر تم نے اس واقعے کے بارے میں کسی کو بھی بتایا تو تمہارے چینل میں آ جائیں گے یہی نہیں بلکہ وہاں ہی جان سے مار دینے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔

اس واقعے کے بعد تو اب میری گاڑی کے سامنے سے بھی کوئی گزر جاتا ہے تو میں خوف زدہ ہو جاتی ہوں۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ ڈالا کہ ابھی جب یہاں چینل میں پروگرام کیلئے آ رہی تھی تب بھی یہی خیال ذہن میں آ رہا تھا کہ کہیں میرے ساتھ دوبارہ وہی واقعہ پیش نہ آ جائے۔

واضح رہے کہ اس ڈکیتی کے واقعے کے بعد آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ کراچی کا کوئی شخص ایسا نہیں جو ایک نہ ایک مرتبہ لوٹا نہ ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More