پہلے مارا پھر گاڑی میں ڈال دیا۔۔ کیا ارشد شریف قتل کے سوالوں کے جواب مل گئے؟

ہماری ویب  |  Dec 08, 2022

حکومت پاکستان کی جانب سے ارشد شریف کے قتل کے حقائق سامنے لانے کیلئے بنائی گئی کمیٹی نے اہم شواہد جمع کرلئے، ارشد شریف پر تشدد اور پہلے قتل کرکے بعد میں گاڑی میں ڈال کر جعلی انکاؤنٹر کا جواب ڈھونڈ لیا۔

کینیا کی پولیس نے ارشد شریف کی گاڑی پر شک کی بناء پر فائرنگ کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کو کمر پر بھی گولی ماری گئی تاہم سیٹ پر گولی کا کوئی نشان نہیں اوریہ بات اس واقعہ کو مشتبہ بناتی ہے جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے بھی اس تاثر کو تقویت ملتی ہے کہ قتل سے پہلے ارشد شریف کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تحقیقاتی رپورٹ میں فائرکی جانے والی گولیوں کی سمت کا جائزہ لینے کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ ارشد شریف کے سینے میں لگنےوالی گولی کی سمت بھی فائرنگ کرنے والوں کی سمت سے مماثل نہیں ہے۔

مقتول کو ایک گولی کمر کے اوپری حصے میں لگی اور غور طلب بات تو یہ ہے کہ گولی گردن سے تقریباً 6 سے 8 انچ نیچے لگی جو سینے کی جانب سے باہر نکلی جس سے یہ نتیجہ اخذ کرنا مشکل نہیں کہ گولی انتہائی قریب سے چلائی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جس زاویے سے گولی چلی اس کے نتیجے میں گاڑی کی سیٹ میں بھی سوراخ ہونا چاہیے تھا لیکن گاڑی میں گولی کی سمت کا کوئی نشان نہیں ہے۔

کینیا کی پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ارشد شریف کا ناخن ڈی این اے کے لیے لیا گیا لیکن یہ نہیں بتایا کہ کتنے ناخن بطور سیمپل لیے گئے جبکہ پاکستان میں  پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں ارشد شریف کے بائیں ہاتھ کی انگلیوں کے چار ناخن نہیں تھے۔ پاکستان اور کینیا کی پوسٹ مارٹم رپورٹس میں تضاد ہے کی وجہ سے بھی ارشد شریف پر تشدد کے خدشات کو تقویت ملتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More