ہزاروں بھی نہیں بلکہ ۔۔ کیا آپ جانتے ہیں مریم نواز کے اس کوٹ کی قیمت کتنی ہے؟ جان کر آپ بھی ہل جائیں گے

ہماری ویب  |  Dec 06, 2022

جوتوں اور ہینڈ بیگز کے بعد مریم نواز کا کوٹ بھی سوشل میڈیا پر زیر بحث، سوشل میڈیا صارفین نے مہنگے کوٹ کی خریداری پر سوالات اٹھانا شروع کردیئے۔

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے لندن میں ایک کوٹ زیب تن کیا جس کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی مہنگا کوٹ ہے۔

مریم نواز کی وائرل تصویر میں نظر آنے والے کوٹ کی قیمت تقریباً 6 ہزار 380 امریکی ڈالر بتائی جارہی ہے جبکہ ایک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کوٹ کی قیمت 5 ہزار 266 امریکی ڈالر یعنی 11 لاکھ 63 ہزار 796 پاکستانی روپے ہے۔

دوسری جانب اس برانڈ کی ویب سائٹ پر کوٹ کی قیمت 5 نہیں بلکہ6 ہزار 380 امریکی ڈالر ہے جو پاکستانی 14 لاکھ 9 ہزار980 روپے بنتے ہیں۔

اس سے قبل مریم نواز نے سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے موقع پر سبز جوڑے کے ساتھ انٹرنیشنل برانڈ منولو بلہینک کے مشہور قیمتی جوتے گرین ساٹن جیول بکلے مولز کا چناؤ کیا تھا۔اس جوتے کی قیمت 1315 ڈالر یعنی تقریباً2 لاکھ 80 ہزار کے قریب بنتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More