اتنے بڑے آفیسر ہو کر بھی زمین پر بیٹھ گئے ۔۔ جانیے لوگوں کے اس مسیحا آفیسر کے کس کام کی وجہ سے لوگ دیکھتے ہی انہیں گلے لگا لیتے ہیں؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Dec 06, 2022

اس معاشرے میں کسی کے ساتھ ایک اچھا عمل ہماری زندگی سنوار سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم ایک ایسے آدمی کے بارے میں بات کرنے جا رہے ہیں جس کا ایک یہ عمل آپ کی آنکھوں میں آنسو ضرور لے آئے گا۔

جی ہاں تو یہ ماجرا کچھ یوں ہے کہ خیبر پختو نخواہ میں ایک ایسے بھی اعلیٰ پولیس آفیسر ہیں جو عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ اس شخص کا نام ہے عبد الرؤف بابر قیصرانی جو کہ اس وقت بطور ڈی پی آو کوہاٹ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

ان کا بڑا کارنامہ یہ ہے کہ جیسے ہی انہوں نے علاقے کا چارج سنبھالا تو پولیس اور عوام ساتھ ساتھ کی پالیسی پر عمل درآمد کرنا شروع کر دیا۔

مزید یہ کہ انہوں نے اس پالیسی پر اس لیے عمل کرنا فوراََ شروع کیا تا کہ عوام کے مسائل کا انہیں زیادہ سے زیادہ معلوم ہو سکے۔ یہی وجہ ہے کہ اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کے پی پولیس نے ان کی ایک تصویر شیئر کی ہے جہس میں ہم انہیں ایک جوتے پالش کرنے والے محنت کش کے پاس زمین پر بیٹھا دیکھ رہے ہیں۔

اور اس موقعے پر یہ انتہائی خوش آئند طریقے سے بات چیت کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ پر ان کا ایک پرانا کلپ بھی خوب گردش کر رہا ہے جس میں ہم واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ ایک بزرگ اپنے مسائل لے کر ان تک پہنچے تو ان کی تسلی کروانے کیلئے بابا جی کو گلے لگا لیا۔

ساتھ ہی ساتھ میں یہ بھی کہہ ڈالا کہ میں آپکا بیٹا ہوں۔ یہی نہیں بابا جی نے انہیں 52 سیکنڈ تک گلے لگائے رکھا۔ یہی وجہ ہے کہ ملک میں جہاں بھی ان کی تعیناتی ہوتی ہے عوام ان سے خوب پیار و محبت کرتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More