پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر نے نوکری کے ساتھ اہل خانہ کی کفالت کے باوجود تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ کر یونیورسٹی میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا، پنجاب پولیس کی جانب سے ہونہار افسر کو مبارکباد، ساجد عباس کا مدد کرنے والوں سے اظہار تشکر۔
مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھنے والے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر سید ساجد عباس نے نوکری کے ساتھ ساتھ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا اور ایم فل کرمنالوجی میں یونیورسٹی میں ٹاپ کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا۔
ساجد عباس کی شاندار کامیابی پر پنجاب پولیس نے انہیں بھرپور مبارکباد دی ہے جبکہ ساجد عباس نے اپنی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے ساتھ منہاج یونیورسٹی لاہور اور پنجاب پولیس کا بھی تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ سید ساجد عباس کا تعلق ایک مڈل کلاس فیملی سے ہے اور انہوں نے نوکری کے دوران اپنے اہل خانہ کی کفالت کے ساتھ ساتھ تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور یونیورسٹی سے کرمنالوجی میں ایم فل مکمل کیا اور انہوں نے صرف ڈگری ہی نہیں حاصل کی بلکہ شاندار کارکردگی کی بنا پر سونے کا تمغہ بھی حاصل کی۔