جمعہ کی نماز پڑھتے ہوئے انتقال کر گئے ۔۔ ان 4 خوش نصیب لوگوں کو کیسےعبادت کے دوران اللہ کا بلاوا آ گیا تو روح کیسے قبض ہوئی؟

ہماری ویب  |  Nov 18, 2022

مسجد میں ہی موت کا فرشتہ لینے آ گیا۔ ہر مسلمان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ جب وہ دنیا سے رخصت ہو تو اس کے لبوں پر کلمہ پاک ہو۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم ان خوش نصیب لوگوں کی بات کر رہے ہیں جن کا انتقال مسجد میں ہوا یا پھر نماز کے دوران ہی روح پرواز کر گئی۔

جمعہ کی نماز میں نوجوان کا انتقال:

یہ واقعہ آج سے چند سال پہلے کا ہے جب ایک حسن نامی لڑکا جمعے کی نماز کیلئے مسجد میں داخل ہوا اور سنت نماز کی ادائیگی میں مصروف ہو گیا مگر کچھ ہی دیر میں اس کی طبعیت خراب ہونے لگی مگر جب تک اس میں جان تھی وہ نماز کیلئے کھڑا رہا کہ میں کسی طریقے سے نماز پوری کر لوں مگر ایسا نہ ہوا اور اس کی روح پرواز کر گئی۔

جس پر تمام نمازی سمیت امام صاحب بھی اس کی جانب بھاگے تو دیکھا کہ اسے اللہ پاک نے ایمان والی موت نصیب کی ہے، یہ واقعہ ایک مولانا حضرت نے عوام تک پہنچایا۔

اشراق کی نماز پڑھتے ہوئے شخص انتقال کر گئے:

جی ہاں آپ نے بالکل صحیح سمجھا ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ علاقے کی ایک مسجد میں کچھ افراد نفل نماز اشراق کی ادائیگی میں مصروف تھے اور ایک شخص دعا مانگ رہا تھا، تو کچھ ہی دیر میں دعا منگتے مانگتے انتقال کر گیا۔

جس پر ساتھ نماز پڑھتے ہوئے آدمی نے نماز ختم کرنے کے بعد دیگر لوگوں کو مسجد میں بلایا تو دیکھا کہ یہ نیک شخص اپنے اللہ کے پاس جا چکا تھا۔

مسجد نبویﷺ میں انتقال:

اللہ پاک کا یہ نیک شخص روضہ رسولﷺ کے سامنے ہی انتقال کر گیا۔ جسے دیکھنے کیلئے کافی لوگ وہاں جمع ہو گئے۔ یہ بزرگ شخص بہت ہی خوش نصیب معلوم ہوتا ہے جسے جنت البقیع میں دفنایا جائے گا۔

فرض نماز کے انتظار میں بابا جی انتقال کر گئے:

جی ہاں یہ واقعہ آج سے ہفتہ پہلے ایک مسجد کے سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوا۔جسکے مطابق یہ بابا جی ابھی فرض نماز کے انتظار میں کھڑے ہی تھے کہ انہیں لینے موت کا فرشتہ آ گیا جس کے بعد یہ گر گئے اور ان کی روح پرواز کر گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More