اس رنگ برنگی دنیا کو چھوڑ کر کسی کا جانے کو دل نہیں کرتا مگر یہ حقیقت ہے کہ ایک دن اوپر والے کی بارگاہ میں بھی حاضر ہونا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپکو وہ واقعات بتانے جا رہے ہیں کہ جب لوگ موت کے منہ سے واپس آئے۔
ہوا کچھ یوں کہ بچی نے ہی ماں کی جان خطرے میں ڈال دی۔ اس ویڈیو میں صاف نظر آ رہا ہے کہ ایک بچی ماں کے ساتھ آرام آرام سے جا رہی ہوتی ہے پر اچانک سے سڑک پر پانی پڑے ہونے کی وجہ سے اس نے چھلانگ لگائی اور یوں ماں قلا بازی کھا کر منہ کے بل گر گئی ۔ مگر اللہ کا شکر ہے کہ والدہ صحیح سلامت رہی۔ بلکہ جب گر کے اٹھی تو بچی کو دیکھنے لگی کہ کہیں اسے تو چوٹ نہیں لگی۔
آگے بڑھتے ہیں اور آپکو یہ بھی بتاتے ہیں کہ ایک فرد اپنے گھر کے باہر ہی اللہ کو پیارا ہوتا ہوتا بچ گیا۔ جب یہ اسکوٹر پر کھڑا ہو کر بارت کر رہا تھا تو ایسے میں لوہے کا دروازہ اسکوٹر پر آ گر لیکن نوجوان قسمت سے ہی بچ گیا۔ یہی نہیں کئی مرتبہ تو گھر میں موجود بزرگ بھی بچوں کے ساتھ بچے بن جاتے ہیں۔
جس کا منہ بولتاثبوت یہ یہ ویڈیو ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ دادی پوتی کے ساتھ سائیکل پر سوار ہے اور تھوڑی ہی دیر میں بچی پتھروں پر جا کر دادی کو گرا دیتی ہے۔ گرنے کے بعد بچی اور دادی کو تکلیف تو بہت ہوئی پر حیرت ہے کہ بزرگ کی ہڈی وغیرہ نہیں ٹوٹی۔
آخر میں آپکو ایک ایسا ہی انوکھا واقعہ سناتے ہیں کہ نوجوان ٹرک سے گائے بھینس ایک پارک میں اتار رہے تھے اور یوں اس کے ساتھ مستیاں بھی کر رہے تھے کہ جیسے کوئی بھینس نہیں یہ بلکہ کوئی چوزا ہے۔ ایسے میں اسی جانور نے لڑکے کے سینے پر زوردار ٹانگ دے ماری۔ جس نے اسے دن میں تارے دکھا دیے۔