انٹرمیڈیٹ حصہ دوم سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان

ہماری ویب  |  Nov 15, 2022

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

ناظم امتحانات انور علیم خانزادہ نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالبعلم سید حماد محمود ولد سید فضل محمود رول نمبر 196590 نے ٹوٹل 1100 میں سے 1047 نمبرز اے ون گریڈ لے کر حاصل کی۔

کامکس کالج کے طالبعلم محمد عاقب میمن ولد عنایت اللہ میمن رول نمبر 201795 اور بحریہ کالج کارساز کی طالبہ عائشہ نجیب بنت نجیب عالم رول نمبر 213927 نے 1042 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی، ان امتحانات میں تیسری پوزیشن گورنمنٹ ڈگری سائنس کامرس کالج ملیر کینٹ کے طالبعلم عثمان فیضیاب خان ولد عبیداللہ خان رول نمبر 205024 نے 1039 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ناظم امتحانات انور علیم خانزادہ نے مزید بتایا کہ پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 24ہزار 587امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 24ہزار 168امیدوا ر امتحانات میں شریک ہوئے، ان میں سے 14ہزار 134امیدوارکامیاب قرار پائے۔

اس طرح کامیابی کا تناسب 58.48فیصد رہا۔ انہوں نے بتایا کہ ان امتحانات میں 1875امیدوار اے ون گریڈ، 2322امیدوار اے گریڈ، 2914بی گریڈ، 3844 سی گریڈ، 2960ڈی گریڈ جبکہ 219امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More