میری ماں والد کو 6 گھنٹے مسلسل تکلیف میں دیکھتی تھی ۔ یہ الفاظ ہیں اس بیٹے کے جس کی ماں نے شوہر کیلئے عظیم قربانی دے کر مثال تو قائم کی ہی ہے ساتھ ہی ساتھ لوگوں کی دعائیں بھی سمیٹ رہی ہیں۔
جی ہاں یہ واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ ایک بیٹے نے ٹوئٹر پر اپنی نجی زندگی کی کہانی سے لوگوں کو آگاہ کیا جو سب کے دلوں میں بس گئی۔ اس واقعہ میں ہوا یوں کہ اہلیہ کو ہفتے میں 3 دن 5 سے 6 گھنٹے اسپتال میں شوہر کو اس وقت شدید پریشانی میں دیکھان پڑتا تھا جب ان کا ڈائلائسز ہوتا تھا مگر وہ کچھ کر نہیں پاتی تھیں۔
پھر جب ایک دن ڈاکٹر نے دوسرا گردہ شوہر کو لگانے کا کہا تو اہلیہ نے بچوں کو منع کر ڈالا اور خود ہی اپنا گردہ دے کر شوہر کی جان بچائی ۔ یاد رہے اس وقت اس عورت کے شوہر کا 98 واں ڈائلائسز کا سیشن چل رہا تھا جب واقعہ دیکھنے کو ملا۔ یاد رہے کہ یہ واقعہ بھارت کی ریاست کیرالہ کے علاقے کوچی کا ہے۔
مزید یہ کہ والد کے کامیاب آپریشن پر بیٹے نے ڈاکٹرز کا دل سے شکریہ ادا کیا اور یہ بھی کہہ ڈالا کہ آج بھی ہمارے ملک میں لوگوں کا اعضاء عطیہ کرنے کا کچھ زیادہ شعور نہیں یہی وجہ ہے کہ 5 لاکھ سے زائد دنیا اس وقت ایسے ہیں جنہیں اعضاء کی ضرورت ہے۔
اس کے علاوہ آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اسی طرح کا ایک واقعہ پاکستان میں بھی آج سے کچھ عرصہ پہلے دیکھنے کو ملا تھا جس میں لڑکی نے اپنے شوہر جو ان کی بچپن کی محبت تھی اسے بچانے کی خاظر گردہ عطیہ کیا۔ کراچی کی رہائشی خاتون اسماء نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے شوہر کو گردہ عطیہ کیا۔
اسماء کے شوہرعمر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ میں بہت زیادہ پریشانی کے عالم میں تھا لیکن ایک طرف خوش بھی تھی کہ بچپن سے محبت کا دعویٰ کرنے والی میری بیوی نے بالآخر اپنے پیار کا ثبوت دے دیا۔
اسماء کے گردہ عطیہ کرنے کی وجہ سے اب سسرال میں ان کے لیے عزت اور پیار بھی بڑھ گیا ہے۔ اسماء اب گردہ عطیہ کرنے کے حوالے سے لوگوں کو معلومات بھی فراہم کرتی ہیں۔ دونوں میاں بیوی اب ایک گردے کے ساتھ صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔