میری بیٹی اللہ کا خوبصورت تحفہ ہے ۔۔ شادی کے 12 سال بعد مشہور شخصیت کے ہاں بیٹی کی پیدائش، اس معجزے کے بعد والد نے کیسے شہر میں جشن منایا؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Nov 12, 2022

میں اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہوا یہی وجہ ہے کہ اللہ پاک نے میرے گھر آج ایک پھولا سا تحفہ بھجا ہے۔

یہ الفاظ ہیں کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک مشہورعلاقائی شخصیت چوہدری واحد کے جنہیں اللہ نے 12 سالوں بعد بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے جس کی خوشی منانے کیلئے انہوں نے پورے شہر کو اپنے گھر بلایا اور ایک تقریب کا انعقاد کیا۔

یہی وجہ ہے کہ اب انہوں نے باپ بننے کی خوشی میں ایک بڑی عقیقے کی تقریب منعقد کی جس میں اپنی پوری برادری اور شہر کو مدعو کیا۔ جس میں انہوں نے مہمانوں کی تواضع مٹن قورمہ، بیف قورمہ، بریانی، پلاؤ، گلاب جامن، چکن پکوڑہ، کیک حلوہ اور کولڈ ڈرنکس وغیرہ وغیرہ۔

علاقے کی اس بڑی شخصیت کا کہنا ہے کہ آج میں اتنا خوش ہوں کہ اس خوشی کو الفاظوں میں بیان نہیں کر سکتا اور میری مثال ان لوگوں کیلئے ہے جو اولاد نہ ہونے پر بیوی کو قصور وار سمجھتے ہیں اور دوسری شادی کا سوچ لیتے ہیں، ایسا بالکل نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اولاد اللہ پاک کی دین ہے۔

یہی نہیں اس بڑی خوشی میں شریک دوست احباب اور رشتے داروں نے بچی کو گود میں اٹھایا، پیار کیا یہی نہیں بلکہ بچی کے سر سے پیسے بھی وار کے غریبوں کو دیے تاکہ اللہ پاک اسے بری نظر سے بچائے۔

آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ چوہدری واحد کی اہلیہ کہتی ہیں کہ میں خود کو بہت زیادہ خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ مجھے ان جیسے شوہر ملے۔

کیونکہ شادی کے ان 12 سالوں میں اولد نہ ہونے کی وجہ سے ان کا رویہ میرے ساتھ کبھی نہیں منفی ہوا، یوں آج میرے چہرے کی چمک ہی آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں کس قدر خوش ہوں اپنی اولد کو گود میں لے کر۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More