52 سالہ بوڑھے کی 25 سالہ لڑکی سے شادی ۔۔ مجبوری میں گونگے بہرے شخص سے شادی کی کرنے والی لڑکی عورتوں کے لیے کیسے مثال بن گئی؟

ہماری ویب  |  Nov 10, 2022

پاکستان میں شادی کا تہوار بہت رنگوں بھرا ہوتا ہے۔ جس میں دولہا دلہن اپنی آنے والی زندگی سے متعلق خواب سجائے بیٹھے ہوتے ہیں اور اس دن کیلئے خاص لباس زیب تن کرتے ہیں ، گھر والے خوشیاں مناتے اور جھومتے ہیں۔

مگر کچھ شادیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جو بالکل سمجھ سے بالاتر ہوتی ہیں کہ یہ جوری کیسے بن گئی آخر۔

جی ہاں آج ہم آپ کے سامنے ایک ایسی ہی اونوکھی شادی لے کر پیش ہوئے ہیں جس میں لڑکی کی عمر 25 سال اور دولہا کی عمر 52 سال ہے۔ دلہن زوبیا کہتی ہیں کہ لوگ تو باتیں بناتے ہیں پر اس شادی کے پیچھے بھی ایک راز ہے جو ہر کسی کو معلوم نہیں۔ دوران انٹرویو ان کا کہنا تھا کہ جب میرے بھائی کا انتقال ہوا تو میں اکیلی ہو گئی۔

اور یہ میرے شوہر قادر میرے ہی بھائی کے بہت اچھے دوست تھے، وہ ان کا بہت خیال رکھتے تھے کیونکہ میرے بھائی کےعلاوہ ان کا بھی دنیا میں کوئی نہیں تھا اور میرا بھی کوئی نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مجھے بھی سہارے کی ضرورت تھی تو میں ان سے پہلے بھی مل چکی تھی جب یہ بھائی کے ساتھ گھر ائے تھے تب۔

تو میں نے ہی انہیں شادی کی آفر کر ڈالی تاکہ زندگی اچھے سے گزر بسر ہو سکے۔ اس موقعے پر قادر نے اشاروں میں کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں جو اللہ پاک نے ایسی بیوی دی جس نے مجھ گونگے بہرے سے محبت کی شادی کر لی ورنہ انہیں تو اور بھی بہت سے لوگ مل سکتے تھے۔ یہی نہیں جہاں بھی زوبیا کے بھائی کا ذکر آتا تو قادر کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگ جاتے کیونکہ انہیں اپنے دوست سے دلی لگاؤ تھا۔

مزید یہ کہ قادر کا اپنا ڈرائی فروٹ کا ایک بڑا کاروبار ہے اور زوبیا خود بھی ایک ادارے میں آن لائن کام کی تربیت دینے والی استاد ہیں جہاں سے یہ اچھے خآصے پیسے کما لیتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اس وقت یہ شوہر کے بنگلے میں ان کے ساتھ رہ رہی ہیں جبکہ ان کے اپنے عالی شان بنگلے میں مرحوم بھائی کے اہلخانہ رہائش پذیر ہیں۔

اس کے علاوہ یہ جوڑا اب ان لوگوں کیلئے بھی مثال بن رہا ہے جو رنگ روپ، امیری غریبی کی وجہ سے شادی نہیں کرتے یا پھر شادی کر کے چھوڑ دیتے ہیں ۔ورنہ دیکھا جائے تو زوبیا اب اپنے شوہر سے اشاروں کی زبان میں بات کرتی ہیں جبکہ ابتداء میں انہیں یہ زبان آتی نہیں تھی۔ اور تو اور خوشحال زندگی گزارنے کا بنیادی اصولہ ہی ان کے مطابق یہ ہے کہ ہر حال میں جیون ساتھی کا ساتھ دو۔

آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ زوبیا کا کہنا ہے کہ میں بس کھانا بنا لیتی ہوں پر میرے یہ شوہر انتہائی لذیز کھانا بناتے ہیں ۔ ان کی بہترین ڈش میں بریانی اور قورمہ سر فہرست ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More