سردی میں بچوں کو کیسے کھانسی سے بچائیں ۔۔ ڈھیٹ بلغمی کھانسی کو بھگانے کا آسان گھریلو طریقہ

ہماری ویب  |  Nov 07, 2022

سردی کا موسم آتے ہی کھانسی، نزلہ اور زکام بھی ساتھ آتے ہیں، کھانسی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سردی کے موسم میں بلغمی کھانسی کے شکار ہونے والوں میں بڑی تعداد بچّوں اور بزرگوں کی ہوتی ہے جو ہر وقت کھانسنے کی وجہ سے تکلیف کا شکار رہتے ہیں۔

کھانسی ایک فِطری عمل ہے جس کے ذریعے سانس کی نالیوں، پھیپھڑوں اور گلے میں جمع ہونے والے مواد کی صفائی ہوتی ہے۔تقریباً ہر چھوٹے، بڑے، مرد وعورت کو وقتاً فَوقتاً کھانسی ہوتی رہتی ہے لیکن بلغمی کھانسی لاحق ہونے کی صورت میں پھیپھڑوں میں بننے والی بلغم خارج ہوتی رہتی ہے۔

ماہرین کے مطابق جب بلغم پھیپڑوں سے گلے تک بڑھ جائے تو جسم اس سے نجات کی کوشش کرسکتا ہے، تو اسے نگلنے کی بجائے تھوک دینا صحت کے لیے زیادہ بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔

ماہرین کھانسی کیلئے کئی نسخے تجویز کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک مزیدار سا نسخہ بتائیں جس سے آپ کو کھانسی سے نجات کے ساتھ ساتھ مزہ بھی آئے گا۔

رات کو سوتے وقت ایک مٹھی کالے بھنے ہوئے چنے کھا کر اوپر سے ایک گلاس گرم دودھ پی لیں، اس سے پھیپھڑوں میں جما ہوا بلغم خارج ہوجائے گا، کھانسی میں آرام ملے گا اور سانس بھی نہیں پھولے گا۔

سرد موسم میں بچوں کو کھانسی اور گلے کی خرابی سے بچانے کیلئے ان کی جیب میں کالے چنے بھردیں اور ان کو نیم گرم دودھ پلائیں تو نئے موسم کے ساتھ آنے والی پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More