شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں اس وقت تیز بوندا باندی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے اس وقت موسم سرما کے منتظر شہری خوشی سے بارش انجوائے کررہے ہیں۔ ویڈیو دیکھیں۔
محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کراچی میں اگلے چند دن تک تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے جس سے موسم سرما کا آغاز ہوگا۔
کراچی کا درجہ حرارت کتنا گر جائے گا؟
تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق مغرب سے چلنے والی ہوائیں ملک میں برف باری اور بارش کی وجہ ہیں۔ آج شام سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوسکتی ہے اور موجودہ سلسلہ 9 نومبر تک جاری رہے گا۔ کراچی کا درجہ حرارت 19 سے 17 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔