یہ گلاب ہیں ۔۔ گاڑی، بنگلہ سب کچھ بھول کر کس وجہ سے اپنے باورچی سے پسند کی شادی کر کے یہ لڑکی وائرل ہو گئی؟

ہماری ویب  |  Nov 07, 2022

یہ 51 سال کے دنیا کیلئے ہوں گے، میرے لیے تو 16 سال کے ہیں۔ جی ہاں یہ الفاظ ہیں اس بیوی کے جس کی محبت کی شادی کو لوگ پسند نہیں کرتے اور انہیں باتیں سناتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں اس انوکھے جوڑے کی کہانی جسے سن کر آپ کو اپنے کانوں پر یقین نہیں رہے گا۔

جی ہاں تو ہوا کچھ یوں کہ 51 سالہ غلام محمد اس امیر خاتون کے ہاں ملازم تھے اور ان کا کام تھا کہ یہ اپنی میڈم کو اچھے اچھے کھانے پکا کر دیں مگر غلام محمد کہتے ہیں کہ کھانا بنانے سے پہلے میں انہیں دیکھ لیتا تھا تو میں جو بھی بناؤں بہت لذیز بنتا تھا یہی وجہ ہے کہ میرے کھانوں سے ہی متاثر ہو کر انہوں نے مجھے جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

ان سب باتوں کے جواب میں دوران انٹرویو ان کی اہلیہ 25 سالہ صائمہ کا کہنا تھا کہ مجھے ان سے اس قدر محبت ہو گئی کہ میں نے ہی انہیں شادی کی آفر کر ڈالی اور تو اور اس فیصلے پر گھر والوں نے اور دوست احباب نے بہت کچھ کہا پر میں نے کسی کی پرواہ نہیں کی یہی نہیں اب بھی جب میرے ساتھ انہیں کوئی دیکھتا ہے تو ہنستا ہے تو میں ان سے لڑجاتی ہوں کیونکہ میرے لیے تو یہ ہیرو سے بھی بڑھ کر ہیں۔

اپنی اتنی تعریفیں سن کر غلام محمد جذباتی ہو گئے، کہنے لگے کہ جب میرے لیے یہ دنیا سے لڑتی ہے تو میں اسے کہتا ہوں کہ پگلی میں اتنا بھی کوئی خوبصورت نہیں۔ مجھے تو آج بھی اپنی قسمت پر یقین ہی نہیں آتا، میں تو زمین پر موجود ایک مٹی تھا جسے انہوں نے آسمان پر پہنچا دیا۔ مزید یہ کہ صائمہ کہتی ہیں کہ میں انہیں گھر میں لال گلاب کہتی ہوں، انہی کی وجہ سے میرا گھر مہکتا رہتا ہے۔

آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ غلام محمد یہ کہتے ہیں کہ میں ان کا گلاب ہوں لیکن میرے لیے تو یہ پورا جہاں ہیں، انہیں کی نظر سے میں اس دنیا کو دیکھتا ہوں۔ واضح رہے کہ اس خبر سے متعلقہ معلومات سید زین باسط علی یوٹیوب چینل سے اخذ کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More