جس رنگ کے کپڑے پہنوں آنکھیں بھی اسی رنگ کی ہو جاتی ہیں ۔۔ لڑکے کی آنکھوں میں کون سی پُر اسرار چیز ہے جو رنگ بدل دیتی ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 07, 2022

خواتین کو آنکھوں کا رنگ تبدیل کرنے کے لیے مہنگے سے مہنگے لینسز لگانے کا بہت شوق ہوتا ہے کہ جس رنگ کے کپڑے پہنیں اسی رنگ کی لینس لگائیں، اس شوق کو پورا کرنے کے لیے ہزاروں روپے خرچ کرتی ہیں اور پھر بھی اچھی نہ لگیں تو سارا پیسہ برباد ہوتا ہے۔ یہ آج کل کے دور میں 40 فیصد خواتین کی پسند ہے۔ لیکن کچھ ایسے بھی لوگ دنیا میں موجود ہیں جن کی آنکھوں کا رنگ قدرتی طور پر خود بخود تبدیل ہو جاتا ہے۔ وہ جیسے کپڑے پہنتے ہیں آنکھوں کی رنگت بھی اسی میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ یقین نہیں آتا تو یہ ویڈیو آپ کے لیے ہے:

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 22 سالہ نوجوان محمد علی کو اللہ تعالیٰ نے ایک منفرد خوبصورتی عطاء کی ہے وہ جس رنگ کے کپڑے پہنتے ہیں، 4 سے 5 منٹ میں ان کی آنکھیں بھی اسی رنگ میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔ لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ کوئی جادو ہے، مگر علی کی حقیقت یہی ہے۔ اس نے ڈاکٹروں سے رابطہ نہیں کیا البتہ وہ کہتا ہے کہ گوگل پر سرچ کیا تھا لیکن انھوں نے اس خصوصیت کے ساتھ کسی اور کو نہیں دیکھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیلی، روشنی آنکھ کے رنگین حصے کو مارتی ہے جسے ایرس کہا جاتا ہے، یہ وہم پیدا کرتا ہے کہ آنکھ نے رنگ بدل دیا ہے۔ یہ 100 میں سے شاید 1 یا 2 فیصد لوگوں میں خصوصیت موجود ہوتی ہے جن کی پتلی یا تو بہت مضبوط ہوتی ہے یا پھر بہت زیادہ مائع مادوں کا مجموعہ ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More