آنکھوں میں آنسو لیے والد بس بیٹے کو دیکھتا رہا ۔۔ غریب گھرانے کا بچہ بڑا آفیسر بن کر گھر لوٹا تو باپ نے کھیتوں میں کیا کیا جو لوگوں کو بھی آبدیدہ کر گیا؟

ہماری ویب  |  Nov 04, 2022

محنت کی تو انتہائی غریب بھی اعلیٰ آفیسر بن گیا۔ جی ہاں یہ عزم و ہمت کی عظیم مثال ایک سندھ کے نوجوان نے قائم کی ہے۔ جس کا نام راج محمد ہے اور اس کا تعلق ایک ایسے غریب گھرانے سے ہے جس کے والد پاک فوج میں حوالدار تھے۔

مگر اس لڑکے نے کبھی اپنا حوصلہ نہیں ٹوٹنے دیا اور پاک آرمی میں سیکنڈ لیفٹیننٹ آفیسر منتخب ہو کر اپنے علاقے سوئی گیس اور شہر ٹھی میرواہ کا نام روشن کر دیا ہے۔

اس لڑکے کی کامیابی پر علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ راج محمد نے ثابت کر دیا کہ محنت و لگن سے کچھ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے یہی نہیں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج کے بعد سب کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائیں تا کہ اپنا مستقبل سنوار سکیں۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر اس وقت اس باہمت نوجوان کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں اس نے آرمی کی وردی پہنی ہوئی تھی اور کافی پر اعتماد لگ رہا تھا کہ جیسے اس نے اپنی زندگی میں سب کچھ حاصل کر لیا ہو۔ یہی نہیں جب اپنے گھر واپس آیا تو والد نے اسے کھیتوں میں ہی گلے لگا لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More