6 گولیاں عمران خان پر فائر کی گئیں ۔۔ حملہ آور پکڑا گیا

ہماری ویب  |  Nov 03, 2022

گوجرانوالہ میں عمران خان پر 6 گولیاں فائر کی گئیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے علاوہ سینیٹر فیصل جاوید کو بھی گولی لگی جبکہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے دوران گوجرانوالہ میں کنٹینر پر موجود عمران خان پر 6 گولیاں برسائی گئیں، زمین پر موجود حملہ آور نے کنٹینر پر سامنے سے گولیاں چلائیں جس سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، سینیٹر فیصل جاوید کے علاوہ ایک اور شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی ، کے وقت عمران خان کا کنٹینر بھی اللہ والا چوک میں موجود تھا۔فائرنگ کے وقت علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔

فائرنگ کے بعد سیکورٹی اہلکار فوری طور پر عمران خان کے پاس پہنچ گئے اور انہیں حصار میں لے کر بلٹ پروف جیکٹ ان کے سامنے کردیے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔

عمران خان کی سیدھی ٹانگ میں گولی لگی ہے جب کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کے بھی زخمی ہوئے، عمران خان کو بلٹ پروف گاڑی میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے دو تھے جن میں سے ایک موقع پر مارا گیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More