میں لڑکے اور لڑکی والوں کی طرف سے نہیں بلکہ ۔۔ دیکھیں گھر سے نکل کر یہ لڑکا روزانہ شادیوں جا کر کیا کرتا ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 02, 2022

اس معاشرے میں کئی لوگ ایسے بھی پائے جاتے ہیں جو اپنے علاقے میں ہونے والی ہر شادی میں ضرور جاتے ہیں چاہے انہیں بلایا جائے یا نہیں۔

انکا مقصد صرف وہاں کا لذیز کھانا کھانا ہوتا ہے، آئیے جانتے ہیں سوشل میڈیا پر وائرل ایک ایسے ہی بھکڑ لڑکے کے بارے میں۔

ہوا کچھ یوں کہ شادی میں ایک مہمان نے لڑکے سے پوچھا کہ آپ شادی میں تو آئے ہیں پر آپکو لڑکے والوں نے بلایا ہے یا لڑکی والوں نے۔ تو یہ نوجوان کہتا ہے کہ نہیں جی میں تو کھاناکھانے آیا ہوں۔ یہی نہیں بلکہ یہ بھی کہہ ڈالا کہ مجھے گھر کا کھانا پسند ہی نہیں ہے تو کیا کروں؟

اسی وجہ سے مجھے ہر رات میں جو شادی ہال پسند آتا ہے وہاں یوں ہی کھانا کھانے چلا آتا ہوں۔ یہ مذاحیہ ویڈیو شیراز علی اسکیم نامی ایک پیج کی جانب سے شیئر کی گئی جس پر یہ کیپشن لکھا تھا کہ "مالک ایسا اعتماد چاہیے"۔

اس کے علاوہ اس سے پہلے بس یہی معلوم تھا کہ شاید ایسا فلموں ڈراموں میں ہی ہوتا ہے ۔یہی نہیں اس ویڈیو کو اب تک 393 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ 5 ہزار سے زائد لوگ اسے پسند بھی کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More