رب کائنات نے پاکستان کو ایسی بے شمار شخصیات سے نوازا ہے جنہیں زندگی میں پذیرائی اور مرنے کے بعد بھی شہرت ملی، ایسی ہی ایک شخص حال ہی میں اندوہناک موت کا شکار ہوئے اور مرنے کے بعد بھی ان کی شہرت میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہی ہوا ہے۔
کینیا میں پولیس کی گولیوں سے شہید ہونے والے ارشد شریف کے بچپن اور نوجوانی کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، گزشتہ دنوں شہید ہونے والے ارشد شریف ایک نامور صحافی ہونے کے ساتھ ایک اچھے انسان بھی تھے۔
باپ اور بھائی کی شہادت کے باوجود عزم وہمت سے اپنے خاندان کی کفالت کرنے والے ارشد شریف کو ملک میں نامساعد حالات کی وجہ سے بیرون ملک جانا پڑا جہاں کینیا کی پولیس نے غلط فہمی کی بنیاد پر انہیں گولیاں کا نشانہ بنادیا۔
ارشد شریف کی شہادت پر پاکستان میں ہر آنکھ اشکبار تھی اور ان کا جنازہ قابل دید تھا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ ارشد شریف ایک مقامی ٹی وی چینل سے وابستہ تھے اور کچھ مسائل کی وجہ سے انہیں بیرون ملک جانا پڑا۔
قسمت کی کرنی ایسی تھی کہ پناہ کی تلاش میں بیرون ملک جانے والے ارشد شریف کو دیار غیار میں اندھی گولیوں نے آلیا اور ایک بہادر صحافی مر کر ہمیشہ کیلئے امر ہوگیا۔