ڈیوٹی کرنے گیا تھا مگر اپنے بچوں کو یتیم کر گیا.. لانگ مارچ میں ڈیوٹی کرتے پولیس افسر کی موت کا افسوس ناک واقعہ

ہماری ویب  |  Oct 30, 2022

سیاسی داؤ پیچ میں نقصان ہمیشہ غریب عوام کے حصے میں ہی آتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا کانسٹیبل لیاقت علی کے ساتھ جو لانگ مارچ میں اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

اکلوتی بیٹی صرف 7 برس کی ہے

سوشل میڈیا پر جاری خبروں کے مطابق مرحوم کانسٹیبل لیاق علی کا انتقال دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ جبکہ مرحوم کے 4 بچے 3 بیٹے اور ایک بیٹی تھے۔ بیٹی کی عمر 7 سال بتائی جارہی ہے۔

پولیس میں ڈرائیور تھا

شیخوپورہ مرید کے لانگ مارچ میں لیاقت علی قافلے کے ساتھ سفر کررہے تھے اور پولیس میں ڈرائیور کی نوکری سے وابستہ تھے۔واضح رہے آج اس سے قبل خاتون صحافی صدف نعیم بھی لانگ مارچ کی رپورٹنگ کرتے ہوئے کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہوچکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More