ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں 75 سال سے 2 فیصد اشرافیہ کا راج ہے، 98 فیصد عوام کی نمائندہ جماعت کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے۔
بانی ایم کیوایم الطاف حسین نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے بعد اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ آج سیاسی طور پر جو واقعات رونما ہوئے وہ 75 سالوں سے ہوتے آرہے ہیں کہ دھکڑنا، پکڑنا اور رہا کردینا۔یہ ہی ہے پاکستان میں سیاست کو گرم رکھنے کا ایک بہانہ۔
ان کا کہنا تھاکہ 75 سالوں سے ہم یہ ہی دیکھتے آرہے ہیں اور جو طاقت رکھنے والے ہیں انہی کی حکمرانی رہی ہے اور ملک کے 98 فیصد عوام ہمیشہ ظلم، غربت اور مسائل کی چکی میں پستے چلے آرہے ہیں۔
ملک میں 75 برسوں میں صرف ایک جماعت نے جنم لیاجو پاکستان کے 98 فیصد عوام کی نمائندہ جماعت تھی اور ہے اس کا نام ہے ایم کیوایم جس نے صرف غریبوں کی بات ہی نہیں کی بلکہ عملی طور پر غریبوں کیلئے کام کیا۔اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پابندی ختم کریں یا نہ اٹھائیں ہم تو بولیں گے۔