اس طرح پڑھیں گے تو ہی ڈاکٹر انجینئر بنیں گے ۔۔ اچھے مستقبل کے لیے اسکول بھیجنے والےغریب والدین کے بچوں سے استاد کیسے خدمت کرواتے ہیں؟ دیکھیں

ہماری ویب  |  Oct 19, 2022

اسی طرح کوئی ڈاکٹر یا انجینئر بنے گا۔ جی ہاں اس وقت سوشل میڈیا پر استاد اور بچوں کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ استاد جی ننھے طالبعلموں کو پڑھانے کی بجائے ان سے خدمت کروائے ہیں۔

مزید یہ کہ ویڈیو میں استاد کی جانب سے بولی جانے والی آواز سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو صوبہ سندھ کی ہے جہاں ایک استاد خود تو کرسی پر بیٹھا ہے اور 2 معصوم بچوں سے پاؤں اور ٹانگیں دبوا رہا ہے ساتھ ہی ساتھ ایک اور بچے کو سبق بھی پڑھا رہے۔اس کے علاوہ جس صارف کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

اس نے کیپشن میں یہ درج کیا کہ استاد قاضی احمد جی کے پڑھانے کا ایک نیا اور علیحدہ انداز کیا اسی طرح پڑھ کر ہم ڈاکٹر یا انجینئر بنیں گے اور اسی طرح پڑھ کر ہی ہمارے جوانوں کا یہ حال ہے۔ مختصراََ یہ کہ اس نوجوان نے ہمارے تعلیمی نظام پر تنقید کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ یہ کوئی حال نہیں پڑھائی کا اور ایسے کوئی آگے نہیں بڑھ سکتا۔

آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ پہلےتو اندرون سندھی کی اس طرح کی ویڈیویوز منظر عام پر آتی تھیں جن میں اسکولوں میں صفائی نہیں ہوتی تھی اور تو اور کہیں تو اسکولز میں جانور بندھے ہوتے تھے پر اب اس منظر کے بعد بین الاقوامی سطح پر ہمارا کیا تاثر کیا ہو گا اس کا اندازہ بھی نہیں کسی کو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More