ایک شخص نے حجرہ اَسود کو چوما اور وہ شہید ہوگیا ۔۔ امام کعبہ کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے پاکستانی نے حرمین میں آنکھوں کے سامنے کیا معجزات دیکھے؟

ہماری ویب  |  Oct 19, 2022

اُمتِ مسلمہ کے ہر فرد کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اسے اپنی مختصر سی زندگی میں خانہ کعبہ کی زیارت نصیب ہو، اسے روضہ رسول میں جانا نصیب ہو اور اسے مسجد نبویﷺ کی بھی زیارت نصیب ہو۔

اللہ اپنے خاص بندوں کو کعبتہ اللہ کی زیارت کا شرف بخشتا ہے۔ انہی خاص بندوں میں ایک ایسا شخص بھی سامنے آیا ہے جس نے اپنی زندگی کے قیمتی دن اللہ کے گھر کے قریب رہ کر گزارے۔

آج جس شخصیت کے بارے میں آپ کو بتائیں گے انہیں بھی کعبہ کی زیارت کا شرف حاصل ہوا اور وہ بطور حجاج کرام نہیں بلکہ اللہ کے گھر کی خدمت کے لیے وہاں پہنچے۔

قاری عبد المنان نامی شخص کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے جن کی ہمیشہ سے یہ خواہش رہی تھی کہ وہ مکہ اور مدینہ کی زیارت کریں اور ان کی یہ خواہش اللہ نے پوری کی۔

اللہ کے گھر کی صفائی کے کام پر معمور قاری عبد المنان کو یہ شرف بھی حاصل ہوا جو وہاں پندرہ بیس سال کام کرنے والوں کو بھی حاصل نہ ہوا۔ قاری عبد المنان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ کعبہ کے پیچھے جہاں کسی بھی عام حاجی کو بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوتی وہاں قاری عبد المنان براجمان ہوئے۔

قاری عبد المنان نے کعبہ میں پیش آنے والے ایمان افروز واقعات اور اپنا تجربہ شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 2017 میں مکہ پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے وہاں ایک کوارٹر میں رات گزاری اور جب اٹھے تو عمرہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ تو ذہن میں یہی تھا کہ اللہ کے گھر کو پہلی بار دیکھ کر جو دعا مانگی جائے وہ قبول ہوتی ہے۔قاری عبد المنان نے بتایا کہ میرے والدین کی دعا تھی کہ جو اس طرح سے پوری ہوئی۔ میں نے جب پہلی کعبہ شریف کو اپنی نظروں کے سامنے دیکھا تو لپک کر رونے لگا۔

قاری عبد المنان نے بتایا کہ میری ذمہ داری خانہ کعبہ کی صفائی، حجرہ اسود کی صفائی کی تھی تو مجھے وہاں کہا جاتا تھا کہ میں خانہ کعبہ کو جتنا دل چاہے بوسہ لے سکتا ہوں۔

کورونا کے دنوں کی صورتحال کے بارے میں قاری عبد المنان نے ایک حیرت انگیز واقعہ بتایا کہ جب لوگوں کے حرمین میں داخلے پر پابندی تھی اور ہر طرف خوف کا سماء تھا ، کوئی بھی طواف کے لیے موجود نہ تھا تب اللہ نے پرندوں سے کام لیا۔

انہوں نے بتایا کہ آسمان پر بہت سارے پرندوں کو دیکھا گیا جو اللہ کے گھر کا ہوا میں اڑ کر طواف کر رہے تھے۔ وہ میرے لیے حیرت انگیز مناظر تھے۔ ایک اور واقعے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ایک شخص کی خواہش تھی وہ حجرہ اسود کو بوسی دے تو جب میں اسے لیکر گیا اور اس شخص نے حجرہ اسود کو بوسہ دیا تو وہ اسی وقت شہید ہوگیا۔

مزید قاری عبد المنان نے ڈیجیٹل پاکستان کے ویب چینل کو انٹرویو میں کیا کچھ بتایا جانیئے نیچے دی گئی ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More